4 اکتوبر 2026 - 21:29
پڑوسی اچھے ہمسائیگی کے اصول کا احترام کریں/ برطانیہ سے احتجاج/ ایرانی سفارتکاروں کی جلاوطنی کا دعویٰ جھوٹا ہے، بقائی

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی سفارتکاروں کی جلاوطنی کی دعویٰ جھوٹا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا:

• ہفتۂ دفاع مقدس وہ ہفتہ ہے جو ایرانیوں کی مجاہدت اور بہادرانہ دفاع کی ایک بہت روشن تاریخ کی یاد دلاتا ہے، دفاع مقدس کے شہداء، زخمیوں اور قیدیوں کی یاد دلاتا ہے۔

• اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے صدارتی سطح پر شرکت کی اور اس موقع کو دنیا تک ایران کی منطق، طاقت اور مظلومیت کی آواز پہنچانے کے لئے استعمال کیا اور یہ بین الاقوامی فورموں میں ایران کی سب سے کامیاب سرگرمیوں میں سے ایک تھی۔

• مختلف نشستوں میں صدر اور وزیر خارجہ نے تھنک ٹینکس اور صحافیوں کے ساتھ، ایران کے موقف کی وضاحت کی۔

پڑوسی اچھے ہمسائیگی کے اصول کا احترام کریں /  ایران کا برطانیہ سے احتجاج

نتنیاہو کا امارات کا دورہ

• ہماری تمام پڑوسی ممالک کو نصیحت یہ ہے کہ ہم ہمسائیگی کے حقوق اور اچھی ہمسائیگی کے اصول کے پابند ہیں اور بجاطور پر توقع رکھتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بھی اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کریں اور اجازت نہ دیں کہ ان کے وسائل، ان کا علاقہ ایسے فریقوں کے غلط استعمال میں آئے جنہوں نے عملاً ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کی کوئی قدر نہیں کرتے۔

• میں زور دیتا ہوں کہ صہیونی رجیم کی طرف سے خطے کے ممالک کے وسائل کا خطے کو غیر محفوظ بنانے اور ایران کے خلاف فوجی حملے کے لئے غلط استعمال کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے جس پر خطے کے ممالک کو یقیناً خاص توجہ دینی چاہئے۔

ایران کا برطانیہ سے احتجاج

• برطانیہ نے براہ راست امریکہ کو فوجی اڈہ دے کر اس غیر قانونی جنگ میں ایران کے خلاف فوجی حملے میں شرکت کی ہے، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے؛ چنانچہ ایران کا باقاعدہ احتجاج برطانیہ کو پہنچا دیا گیا ہے۔

• برطانوی حکومت ایران کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے دعوؤں کے ساتھ اپنی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی۔ ایران کو خطرہ یا دشمنانہ نیت والا ملک قرار دینا، کسی بھی طرح اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتا کہ برطانیہ نے عملاً ایران کے خلاف دشمنانہ اقدام میں شرکت کی ہے۔

• نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے جارحیت کے دوران یورپ میں واقع اڈوں کا استعمال کیا ہے اور یورپ کو فوراً جوابدہ ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha